(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) محمد بشناق کے اہل خانہ نے بتایا کہ فوجی عدالت نے ان کے بیٹے کی حراست کو الجلمہ تحقیقاتی مرکز میں مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھادیا ہےاور اسے اپنے وکیل سے بھی ملاقات سے روک دیا گیا ہےجس کے خلاف ان کا احتجاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی عدالت میں فلسطینی شہر جنین کے مغربی علاقہ رامانہ کے رہائشی فلسطینی قیدی محمد بشناق کی انتظامی حراست میں تیسری مرتبہ توسیع کردی گئی جس کے نتیجے میں اسیر کے خاندان کی جانب سےصہیونی عدالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اسیر کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ اسرائیل مخالف نعرے بازی کی اور محمد بشناق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
زیر حراست محمد بشناق کے اہل خانہ نے بتایا کہ فوجی عدالت نے ان کے بیٹے کی حراست کو الجلمہ جیل میں مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھادیا ہےاور اسے اپنے وکیل سے بھی ملاقات سے روک دیا گیا ہےجس کے خلاف ان کا احتجاج جاری ہے۔