(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی پولیس نے صحافیوں پر بے دردی سے حملہ کیا اور اس حملے کی فوٹیج عدالت میں پیش کردی گئیں جس کے باوجود عدالت نے صہیونی پولیس اہلکاروں کو مجرم قرار دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی عدالت میں مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے پڑوسی علاقے الشیخ جرح میں پولیس کے زیر حراست دو فلسطینی صحافیوں کی نظر بندی میں توسیع کردی۔
فلسطینی صحافیوں کے وکیل جاد قدانی نےاپنےبیان میں کہا ہےکہ صہیونی پولیس کی جانب سے القافیہ ٹی وی کے رپورٹر زینتہ الحلوانی اور کیمرہ مین وھبی مکیتہ کو ڈیوٹی کے دوران حراست میں لیا گیا تاہم اسرائیلی پولیس نے صحافیوں پر بے دردی سے حملہ کیا اور اس حملے کی فوٹیج عدالت میں پیش کردی گئیں جس کے باوجود عدالت نے پولیس اہلکاروں کو مجرم قرار دینے سے انکار کیا اور دونوں فلسطینی صحافیوں کی نظربندی کی مدت میں مزید چند دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔
وکیل جادقدانی کے مطابق صحافیوں کو بغیر کسی جرم اور قانون کی خلاف ورزی کےصہیونی جیل منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں انکے ساتھ جیل انتظامیہ کاانسانیت سوز سلوک جاری ہے۔