(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کویت کے پارلیمانی ارکان نے کہا ہے کہ کویت ایک ایسی مستقل فلسطینی حکومت کے قیام کی حمایت کرتارہے گا کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز کویت کی پارلیمنٹ میں قابض ریاست اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین پر قبضے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویت بیت المقدس اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بے گناہ خواتین، بچوں کو بمباری میں نشانہ بنائے جانے پر صہیونی مظالم کی مذمت کرتاہے اورفلسطینی عوام کی قیمتی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
کویت کے پارلیمانی ارکان نے کہا ہے کہ کویت ایک ایسی مستقل فلسطینی حکومت کے قیام کی حمایت کرتارہے گا کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا جبکہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے قانون میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کویت میں جرم شمار ہوگی ۔
کویتی پارلیمان نے کہا کہ کویت ہر قدم پر مقبوضہ فلسطین کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔