• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر کو نئی حکومت سازی کی دعوت

جمعرات 06-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر کو نئی حکومت سازی کی دعوت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزیر اعظم نیتن یاہوکی حکومت سازی میں ناکامی کےبعد اسرائیلی صدر نے ان کےحریف یائرلیپد کو نئی حکومت کی تشکیل کی دعوت دےدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں لیکودپارٹی کے رہنما وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے حکومت سازی میں ناکامی کے بعداسرائیلی صدرریون ریولین نے نیتن یاہو کے حریف یش ایتید پارٹی کے رہنما یائر لیپد کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

اسرائیل کے صدر نے نیتن یاہو کو حکومتی تشکیل کے لیے 28 روز کی مہلت دی تھی تاہم  صہیونی وزیر اعظم کی  اس مقررہ مدت میں ایک مخلوط حکومت ساز ی کی تشکیل  میں ناکامی کے بعدصدر نے یہ فیصلہ کیا۔

صدر ریولین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کینسیٹ کی تمام جماعتوں سے صلاح و مشورہ کیا ہے اور لیپد کے پاس نئی حکومت بنانے کا ایک بہترین موقع ہے۔

صدر ریولین نے کہا  ہے کہ واضح طور پر کینسیٹ (پارلیمان) کے رکن لیپد کے پاس حکومت سازی کا بہترین موقع ہے، گرچہ بہت سی مشکلات ہیں تاہم یہ حکومت ایوان کا اعتماد حاصل کر لے گی۔

اس حوالے سے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپد کے پاس دوسری جماعتوں کےساتھ صلاح و مشورہ کرنے اور نئی حکومت بنانے کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیا گیا ہےجس کے لیے  لیپد کا کہنا ہے کہ وہ  ایک قومی حکومت کے قیام کے لیے فوری طور پراقدامات کریں گےاورجتنی جلدی ممکن ہو سکے اسرائیلی عوام کے لیے کام کا آغاز کر یں گے۔

Tags: اسرائیلی اپوزیشن لیڈرصدر ریون ریولینقابض ریاست اسرائیللیکودپارٹینیتن یاہویائر لیپد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.