• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیل کےفلسطینیوں پر مظالم اور نسلی امتیاز قابل مذمت ہیں، صدر پاکستان  

پیر 10-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کےفلسطینیوں پر مظالم اور نسلی امتیاز قابل مذمت ہیں، صدر پاکستان  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈاکٹر عارف علوی سمیت اہم سرکاری عہدیداران کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور کہا ہےکہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری رہنا گھناؤنی بات ہے جسے مغربی میڈیا معمول کی جھڑپیں قرار دے رہا ہے۔

انہوں نےکہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں، اخلاقیات پر مبنی ہو گی۔

اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے کہا   کہ نہتےفلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورسینیٹ کے اگلے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد لائیں گے، پاکستان فلسطین کے مسئلے پر  اپنے موقف پر قائم ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھی فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے کہا ہے کہ  مسجد الاقصی پرحملہ بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی ہے، بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Tags: اسرائیلی مظالمپاکستانچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانیصدر عارف علویصہیونیئزمگورنر پنجاب چوہدری محمدسرورمسجد اقصیٰمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.