(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس کےترجمان نے خطے کےدوسرے ممالک پر بھی فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کی منصفانہ حمایت کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی تاریخ گواہ ہے کہ بغداد نے ہمیشہ قضیہ فلسطین کی حمایت اور قابض دشمن کے خلاف فلسطینی قوم کی جدو جہد کی منصفانہ بنیادوں پر حمایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے ترجمان فوزی برھوم نےعراق کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہم جمہوریہ عراق کے اس اصولی مؤقف کا خیر مقدم کرتےہوئے شکریہ ادا کرتے ہیں جس میں اس نے قابض اسرائیل کو تسلیم نہ کرتے ہوئے واضح کیا کیا ہے کہ عراق کی حکومت اور عوام دونوں ایک سوچ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں نے ثابت کیا کہ اس کی حکومت، عوام ، قبائل اور ملک کے تمام طبقات قابض صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانےکو جرم قرار دیتے ہیں۔ حماس عراقی حکومت ، سیاسی قیادت اور عوام کے اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
حماس کےترجمان نے خطے کےدوسرے ممالک پر بھی فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کی منصفانہ حمایت کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کی تاریخ گواہ ہے کہ بغداد نے ہمیشہ قضیہ فلسطین کی حمایت اور قابض دشمن کے خلاف فلسطینی قوم کی جدو جہد کی منصفانہ بنیادوں پر حمایت کی ہے۔
واضح رہےکہ چند روز قبل عراق کے صوبائی دارالحکومت اربیل میں منعقد ہونے والی ایک نام نہاد امن کانفرنس میں عراق کی مرکزی حکومت سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔