• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بھرپورحملے کی دھمکی

بدھ 26-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بھرپورحملے کی دھمکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے وزیراعظم نے عالمی برادری کوایک بارپھر نظر انداز کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزی کی صورت میں غزہ پر دوبارہ اور پہلے کے مقابلے میں بھرپور حملہ کرسکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عالمی برادری کی جانب سےغزہ پر گیارہ روز تک وحشیانہ بمباری پر احتجاج اور مذمت کو ایک بارپھر بالائے طاق رکھا ہے اوردھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو اسرائیل غزہ پر پہلے سے شدید بمباری کرے گا۔

وزیراعظم نتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک مل کر کام کرتے رہں گے۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں تباہ ہونے والے علاقوں کی ازسر نو مرمت کے لیےعالمی امداد فراہم کریں گے تاہم اس بات کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس امداد سے حماس کو کوئی تقویت نہں ملے گی۔ واضح رہے کہ 14 دن کی جھڑپوں کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا تھا تاہم اس دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 248 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں دو بچوں سمیت 20اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

Tags: انتھونی بلینکنایران نیوکلیئر ڈیلحماسصہیونیئزمغزہمشرق وسطیٰمقبوضہ فلسطیننیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.