(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی کابینہ نے کٹوتی کی کثیر رقم کے حوالے سے کہا ہے کہ597 ملین شیکل کی رقم کے مساوی رقم ان فلسطینی خاندانوں کو ادا کی جاتی ہے جو اسرائیلی جیلوں میں قید یا لڑائی میں شہید ہو چکے ہیں۔
صیہونی ریاست کے ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست کی کابینہ (کینیسٹ) نے اتوار کی شام ہونے والے اجلاس میں فلسطینی ٹیکسوں کی رقوم میں سے 597 ملین شیکل کی رقم کی کٹوتی کی منظوری دی ہے اور اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسوں سے جمع ہونے والی رقم فلسطینی اسیروں اور شہداء کو فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ امر حیران کن ہے کیونکہ فلسطینی اتھارٹی اور صیہونی حکام کے درمیان اختلاف کی ایک وجہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی اور شہداء کے اہلخانہ کی کفالت کا معاملہ ہی کشیدگی کا باعث بنا رہا ہے اور اب اسرائیلی کابینہ کی جانب سے فلسطینی اسیروں اور شہداء کے اہلخانہ کیلئے رقم مختص کرنا سمجھ سے بالا ترہے، فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ اقدام فلسطینیوں کی کفالت کے نام پر کثیر رقم کو ہڑپ کرنے کا منصوبہ ہے کیونکہ اسرائیلی کبھی اس بات پر راضی نہیں ہوسکتے۔