(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) علامہ ناصر عباس نےکہاکہ جوبھی اسلامی ریاست فلسطینی مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کی حمایت کرے گی اس کا یہ عمل اسلام کے خلاف کھلی جنگ تصور کیا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین کے بے بس مسلمانوں سے یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف گذشتہ روزدارالحکومت اسلام آباد میں عظیم الشان کار اور موٹر بائیک ریلی کاانعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد کے ساتھ امامیہ اسٹوڈٹنس آرگنائزیشن، ملی یکجہتی کونسل کے قائدین بھی شریک تھے۔
احتجاجی ریلی جی نائن ٹو کمیونٹی سنٹر سے ڈی چوک تک نکالی گئی اور اس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کی۔
احتجاجی ریلی کے شرکاء گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اورانہوں نے پلے کارڈ اٹھار رکھے تھے جن پر اسرائیل کی بربریت اور عالمی طاقتوں کی بے حسی کے خلاف نعرے درج تھے۔
ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جو آگ کا کھیل شروع کیا ہے اس کا انجام اسرائیل کی نابودی کی شکل میں سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بنیادوں کے کھوکھلا ہونے کا عمل شروع ہو چکا ہے، دنیا کے باضمیر مسلم حکمران بہت جلدیہود و نصاری کے خلاف باہم نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم ترنوالہ نہیں جسے کوئی بھی آسانی سے نگل لے یہ اسرائیل سمیت اس کے تمام حواریوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہےجبکہ فلسطین میں آبادی والے علاقوں پر اسرائیلی حملے اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنے والی مزاحمتی تحریکوں کے جرات و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اس وقت دنیا کا ہر باشعور مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے اصولی موقف کا دفاع کرتا نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کی اسرائیلی بربریت پر خاموشی ان کی متعصب ذہنیت کو آشکار کر رہی ہےجبکہ اس غیر منصفانہ طرز عمل سے غیر مسلموں کی نظر میں عالم اسلام کی حیثیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہےاوریہ حقیقت طے شدہ ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں دو متحارب گروہ ہیں ،ایک وہ ممالک جو یہود و نصاری کے خلاف اپنے اسلامی تشخص کے ساتھ برسرپیکار ہیں اور دوسرے وہ جو مصلحت اور مفادات کی سیاست کو مقدم سمجھتے ہوئے مسلمانوں کے دشمنوں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں چاہے وہ خاموش رہ کر ہو یا پھر طاغوت و استعمار کا ساتھ دے کر!اس میں اول الذکر کا تعلق حق اور ثانی الذکر کا تعلق باطل سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری مسلمانوں کے دشمن ہیں یہ الہامی فیصلہ ہےاور اس میں کوئی دوسری رائے نہیں، اسرائیل کے خلاف تمام مسلمان حکمرانوں کو باہم ہو جانا چاہئےتاہم جو اسلامی ریاست فلسطینی مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کی حمایت کرے گی اس کا یہ عمل اسلام کے خلاف کھلی جنگ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے مسلم حکمرانوں سے کہا کہ یہ وقت بیدار ہونے کا ہےلیکن اگر انہوں نے اپنی آنکھیں نہ کھولیں تو اس کا خمیازہ ان کی آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔
ریلی میں شریک جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم تحریک نوجوانان پاکستان کے مرکزی رہنما عبداللہ گل ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر سمیت مذہبی وسماجی شخصیات نے خطاب کیا ۔