(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حماس کے سربراہ کو شہید کرنے والوں کا مقصد جنگ بندی کی کوششوں کو روکنا اور اس جنگ کا دائرہ خطے میں پھیلا نا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے روس کے ‘آر آئی اے’ کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کے کنٹرول کی خبروں پر واضح اور سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو لازماً جائز فلسطینی اتھارٹی کے ہی حوالے کیا جانا چاہیے، اسرائیل کے عارضی طور پر بھی غزہ پر کنٹرول جاری رکھنے کے منصوبے قابل قبول نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایل او اور فلسطینیوں کی جائز اتھارٹی پی اے ہی غزہ کو چلانے کی ذمہ دار ہونی چاہیے اور ہم غزہ پر اسرائیل کے عارضی کنٹرول کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
محمود عباس نے کہا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حماس کے سربراہ کو شہید کرنے والوں کا مقصد جنگ بندی کی کوششوں کو روکنا اور اس جنگ کا دائرہ خطے میں پھیلا نا ہے ۔