(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن کے زیرانتظام اسلامی وقف نے اپنے مذمتی بیان میں اسرائیلی عدالت کے اس فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہےاور اسے مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی سنگین خلاف ورزی کہاہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی غیرمنصف صہیونی عدالت کے جج بلاح یاہالوم کی جانب سے یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کےاس حصے میں جہاں یہودیوں کا داخلہ منع ہے اور یہ جگہ فلسطینی مسلمانوں کی عبادت کے لیے مختص کردی گئی تھی اب وہاں یہودیوں کوعبادت کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر یہودی خاموشی سے اپنی عبادت کرتے ہیں تو اسے کوئی مجرمانہ فعل نہیں کہا جا سکتا۔
صہیونی عدالت کے اس شرپسندانہ فیصلے کے بعد فلسطینی مسلمانوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا ہے اورانہوں نے مذمت کرتے ہوئے اسے سیاہ فیصلہ اور انصاف کے نام پر دھبہ قرار دیا ہے۔
صہیونی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اردن کے زیرانتظام اسلامی وقف نے اپنے مذمتی بیان میں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہےاور اسے مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی سنگین خلاف ورزی کہاہے۔