• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی وزیر اعظم اور لبنانی صدر کے درمیان ’تاریخی‘ بحری معاہدے پر دستخط

صہیونی ریاست کے ساتھ طے پانے والے  اس معاہدے سے لبنان کو اُمید ہے کہ اسے گیس کی تلاش کا پروانہ مل جائے گا

جمعہ 28-10-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
صہیونی وزیر اعظم اور لبنانی صدر کے درمیان ’تاریخی‘ بحری معاہدے پر دستخط
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا کہ ’ہمارا مشن مکمل ہو گیا ہے، اگر سرحد پر غیرملکی گیس کے ذخائر تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ اسرائیل کے خلاف اپنی غیرمعمولی نقل و حرکت کو ختم کر دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق   لبنان کے صدر میشل عون اور صہیونی  وزیراعظم یائر لیپڈ نے امریکی ثالث آموس ہوچسٹین اور اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار جونا رونیکا کی موجودگی  سمندری حدبندی کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔ صدر میشل عون نے دارالحکومت بیروت میں جبکہ اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ نے دارالحکومت یروشلم میں الگ الگ دستخط کیے معاہدے کی دستاویزات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جمع کروائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

تاریخی اور ثقافتی سطحوں پر اسرائیل کے ساتھ مشترکہ اقدار رکھتے ہیں، ترکی

معاہدے کے حوالے سے اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے  اس معاہدے کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ’ہمارا مشن مکمل ہو گیا ہے،  انھوں ے کہا کہ اگر وہ سرحد پر غیرملکی گیس کے ذخائر تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ اسرائیل کے خلاف اپنی غیرمعمولی نقل و حرکت کو ختم کر دیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں اس ’تاریخی‘ معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے معاہدہ کو عملی جامہ پہنانے کے بعد حتمی اقدامات کیے اور امریکا کی موجودگی میں معاہدے کی کارروائی کے بعد اقوام متحدہ کو جمع کروادی ہے۔۔

واضح رہے کہ یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا جب معاشی بحران سے دوچار لبنانی حکومت کو عالمی بینک نے دنیا کے بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک قرار دیا ہے اور لبنان اس معاہدے کی بدولت اس بحران سے نکلنے کی امید کررہا ہے۔ صہیونی ریاست کے ساتھ طے پانے والے  اس معاہدے سے لبنان کو اُمید ہے کہ اسے گیس کی تلاش کا پروانہ مل جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ’تاریخی‘ معاہدے کو سراہا۔مغربی ممالک کی جانب سے توانائی کی پیداوار کھولنے اور گیس کی تلاش میں روس پر انحصار کو کم کرنے کے بعد یہ معاہدہ طے پایا گیا۔

Tags: آموس ہوچسٹیناسرائیلیحزب اللہصہیونیلبنانمیشل عونیائر لیپڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.