(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 2018 کے بعد دونوں ممالک کے سربراہوں کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے منگل کے روز عمان میں غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک غیر معمولی ملاقات کی، جو کہ مؤخر الذکر کی حال ہی میں اقتدار میں واپسی کے بعد، اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کے بعد پہلی ملاقات تھی۔
ملاقات میں مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس رپورٹ کی تصدیق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں بھی کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ "علاقائی مسائل” اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات ہوئی۔