(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاھو نے کہا ہے کہ کاریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے پر حزب اللہ کی جانب سے دھمکی پر اسرائیلی وزیراعظم خوفزدہ ہیں اور فیصلے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حالیہ اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ پر لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سے خوفزدہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللہ نے دھمکی دی ہے کہ لبنان کے ساتھ گیس سمجھوتے پر دستخط سے قبل اگر کاریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کی کوئی کارروائی کی گئی تو اسرائیل پر حملہ کر دیا جائے گا، جس سے یائر لاپیڈ خوف زدہ ہیں اور کاریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کا فیصلہ موخر کر دیا اور اس طرح انھوں نے اسرائیل کی نگرانی و جائزے کے بغیر اربوں ڈالر کے گیس فیلڈ کو لبنان کے سپرد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
سمندری حدود تنازع: حزب اللہ سےٹکراؤ اسرائیل کیلئے خطرناک ہے، اسرائیلی ماہرین
יאיר לפיד שהתנגד להוצאת הגז שלנו, נותן עכשיו שדה גז לנסראללה. הוא מוסר שטחים ריבוניים של ישראל ששווים מיליארדים – בלי שום פיקוח או דיון בכנסת. לפיד מפקיר את ביטחון ישראל pic.twitter.com/YkHrbMyofQ
— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) September 21, 2022
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں بحث کئے بغیر وہ اربوں مالیت کے اسرائیل کے خودمختار علاقوں کو صرف حسن نصراللہ کے خوف سے حزب اللہ کے حوالے کر رہے ہیں جو اسرائیل کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔
אחרי שלפיד הקים את הממשלה הישראלית-פלסטינית הראשונה, עכשיו הוא רוצה להקים מדינה פלסטינית על גבול כפר סבא, נתניה ונתב״ג ולמסור שטחי מולדת לאויבינו. במשך שנים נתניהו הצליח להוריד את הנושא הפלסטיני מסדר היום העולמי, ולפיד החזיר את אבו מאזן לקידמת הבמה תוך פחות משנה.
— הליכוד (@Likud_Party) September 21, 2022
انھوں نے کہا کہ میرے دور حکومت میں مسئلہ فلسطین عالمی منظر نامے سے غائب رہا لیکن اب مسئلہ فلسطین پر ہر جگہ گفتگو کی جارہی ہے ، اسرائیلی شہریوں سمیت اسرائیلی فوجیوں پر بھی مزاحمت کاروں کے غیر معمولی حملے تیز ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ جب تک تیل اور گیس سے متعلق لبنان کے سمندری حقوق حاصل نہیں ہوجاتے کاریش گیس فیلڈ سے کسی کو بھی گیس نہیں نکالنے دی جائے گی۔