جنوبی لبنان – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری معرکوں کے دوران اس کے 9 افسران اور فوجی زخمی ہو گئے ہیں جہاں حزب اللہ کے جانباز دراندازی کی کوشش کرنے والی صہیونی افواج کا جرات مندی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق جنوبی لبنان میں ہونے والی ان جھڑپوں میں نو فوجی اور افسران زخمی ہوئے ہیں جن میں دو افسران کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حزب اللہ جنوبی لبنان میں دراندازی کے مختلف محوروں پر قابض اسرائیلی افواج کے خلاف اپنی بہادرانہ مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صہیونی بستیوں اور دشمن کے ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حزب اللہ نے آج صبح ایک بیان میں بتایا کہ اس نے الزاعورہ کے مقام پر قابض اسرائیل کے توپ خانے کے اڈے کو میزائلوں کی بوچھاڑ سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے مجاہدین نے قصبہ الطیبہ سے دریائے لیطانی کی سمت پیش قدمی کرنے والی ایک اسرائیلی فورس کو گھات لگا کر اپنے شکنجے میں لے لیا جس کے نتیجے میں دشمن کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسی تناظر میں حزب اللہ نے القنطرہ نامی بستی میں ٹینکوں کے اڈے کے گرد و نواح میں قابض اسرائیل کے دو میرکاوا ٹینکوں کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹینکوں کو براہ راست ہٹ کیا گیا۔
حزب اللہ نے مقبوضہ صفد شہر کے شمال مشرق میں واقع قابض اسرائیل کی شمالی ریجن کی انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر "میشار بیس” پر بھی میزائلوں سے شدید بمباری کی ہے۔