• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: وحشیانہ بمباری میں مزید 136 فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے 11 گھروں کو مکمل تباہ کردیا، ایک ایک گھر میں 50 تک افرادتھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی

جمعہ 16-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: وحشیانہ بمباری میں مزید 136 فلسطینی شہید
0
SHARES
6
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جمعے کی صبح سے تباہ کن بمباری، زمینی اور بحری حملے جاری ہیں، جن میں اب تک کم از کم 136 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ ان حملوں کا ہدف نہ صرف رہائشی علاقے بلکہ مہاجرین کے کیمپ اور شہری پناہ گاہیں بھی بنی ہوئی ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، شمالی غزہ خاص طور پر شدید حملوں کی زد میں ہے، جہاں بیت لاہیا، جبالیہ کیمپ، تل الزعتر اور تل السلطان کے علاقوں میں درجنوں گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ محصور غزہ کے ان علاقوں میں شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شہید ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کو ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تباہ شدہ گھروں کی تفصیل اور شہادتیں

شمالی غزہ میں جمعے کی علی الصبح کی گئی بمباری میں کم از کم 11 گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ متاثرہ خاندانوں میں بیت لاہیا کے الغندور اور کلیانی خاندان، تل الزعتر میں تاتاری، صالحہ اور ابو البا خاندان، جبالیہ کیمپ میں زیناتی اور طحہ خاندان، السلطان علاقے میں سید خاندان، الزوالطار میں الحسنی اور ابو الزوال خاندان شامل ہیں۔

ان گھروں میں بیشتر افراد پہلے ہی بمباری کے باعث نقل مکانی کر کے پناہ گزین بن چکے تھے، اور ایک ایک گھر میں پچاس تک افراد، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی، رہائش پذیر تھے۔ یہی وجہ ہے کہ شہدا میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

جنگی جرائم اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

المیادین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ ممنوعہ بین الاقوامی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شمالی غزہ میں جو حملے کیے گئے ہیں وہ ایک نئے اور خطرناک جنگی مرحلے کی نشاندہی کرتے ہیں، جس میں ممنوعہ بموں اور دھماکہ خیز مواد کا اندھا دھند استعمال کیا جا رہا ہے۔

انسانی بحران کی شدت

جبالیہ کیمپ میں الزیناتی خاندان کے گھر پر کیے گئے حملے کے بعد متعدد افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسی دوران، غیر قانونی صیہونی افواج نے شمالی غزہ کے السلاطین علاقے میں ایک اسکول کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں سیکڑوں بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی۔ یہ علاقہ غیر قانونی صیہونی بستی "زیکیم” کے قریب واقع ہے، جسے صیہونی افواج "صفایا” کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اندونیشی اسپتال زخمیوں اور شہدا سے بھر چکا ہے، جبکہ طبی عملہ انتہائی محدود وسائل میں شدید زخمیوں کا علاج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تین دنوں میں 300 سے زائد شہادتیں

گزشتہ تین دنوں میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف سے جاری بمباری کے نتیجے میں مجموعی طور پر 300 سے زائد افراد شہید اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک 172,000 سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ اس وقت مکمل محاصرے کی حالت میں ہے، جہاں نہ غذا، نہ پانی اور نہ ہی طبی امداد پہنچنے دی جا رہی ہے۔ غیر قانونی صیہونی ریاست کی جانب سے تمام امدادی راستے بند کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث لاکھوں فلسطینی شدید بھوک، پیاس اور بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیبیت لاہیہتل السطانجبالیہدہشتگردیرفحشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.