• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی: 22 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیاں تباہ، اقوام متحدہ

غزہ کی نصف آبادی کو خوراک کی روزانہ کی ضروریات کا صرف 25 فیصد فراہم کیا جارہا تھاجو آہندہ ہفتے تک ختم ہوجائے گا۔

ہفتہ 26-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی:  22 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیاں تباہ، اقوام متحدہ
0
SHARES
6
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے غزہ میں جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے محاصرے اور امداد کی مسلسل بندش کو انسانی بحران کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ماہ سے جاری جنگ نے 22 لاکھ فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو ماہ سے امداد کی مکمل بندش اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے وہاں کے شہریوں کو بدترین حالات سے دوچار کر دیا ہے، جہاں اب ان کے لیے خوراک، پانی، ایندھن اور دیگر ضروریات زندگی دستیاب نہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے گرم کھانوں کے مراکز میں آخری خوراک کی فراہمی کی جا چکی ہے، جو چند دنوں میں مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ ان کھانوں کے کچن غزہ کی نصف آبادی کو انتہائی محدود مقدار میں خوراک فراہم کر رہے تھے، جو روزمرہ کی غذائی ضروریات کا صرف 25 فیصد پورا کرتے تھے، لیکن یہی ان کے لیے زندگی کا واحد سہارا بن چکے تھے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے صورتحال کو مزید سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، جن میں پانی کے ٹرک، سیوریج مشینیں، اور ملبہ ہٹانے والی مشینری تباہ کی گئی۔ ان حملوں سے امدادی سرگرمیوں میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے، جس کا اثر زخمیوں کی تلاش، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کی بحالی پر بھی پڑا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ متاثرہ آبادی کا نصف حصہ خواتین اور لڑکیوں پر مشتمل ہے۔ اقوام متحدہ نے شہری اشیاء کو نشانہ بنانے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے فوری طور پر امدادی راستے کھولنے اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: اسرائیلیشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.