(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیم "سیو دی چلڈرن” کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں صرف ایک ہفتے میں 270 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں، جب کہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کے علاقے کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد ہزاروں فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔
آج صبح، غیر قانونی صیہونی فوج نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ البلاد میں ایک نیا قتل عام کیا، جس میں ایک ماں اور اس کے پانچ بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 مزید افراد کی شہادت ہوئی ہے، جب کہ 124 زخمیوں کو علاج کے لیے پٹی بھر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جن تک ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50,183 ہو چکی ہے، جبکہ 113,828 افراد زخمی ہیں۔
© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.
© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.