(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اب ب تک جاری صیہونی دہشتگردی میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 30,228 ہوگئی ہےجبکہ 71,377 فلسطینی زخمی ہو چکے۔
مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر اسرائیلی جارحیت اپنے پانچویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے اس دوران صیہونی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے جس میں 25 ہزار سے زائد بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طورپر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
غاصب صیہونی فوج نےگذشتہ 24 گھنٹوں کےد وران غزہ میں قتل عام جاری رکھا جس کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید 193 فلسطینی شہید اور 920 زخمی ہوئے۔
"وزارت صحت نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ "گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 30,228 شہید فلسطینی شہید اور 71,377 زخمی ہو چکے ہیں”۔وزارت صحت کے مطابق ملبے کے نیچے اب بھی ہزاروں زخمی اور شہید دبے ہوئے ہیں جب کہ سڑکوں پر موجود زخمیوں کو اٹھانے کے لیے امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو جانے کی اجازت نہیں۔