(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی شہریوں کواسرائیلی دہشتگردی کے باعث "ایک اور جبری نقل مکانی کا سامنا ہے ” 80,000سے زائدغزہ کے شہری اپنابچاکچاسامان سمیٹ کر بے گھر ہونے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے کمیونیکیشن آفیسر لوئیس واٹریج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "X” پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصورشہرغزہ میں فلسطینیوں کو ساتویں مہینے سے جاری اسرائیلی دہشتگردی کے باعث "ایک اور جبری نقل مکانی کا سامنا ہے”۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "6 مئی کو اسرائیلی افواج کی جانب سے رفح میں فوجی آپریشن میں شدت آنے کے بعد سے تقریباً 80,000 افراد رفح سے نقل مکانی کرکے دوسری جگہوں پر پناہ کی تلاش میں ہیں۔”
بیان میں کہاگیاہے کہ”اگر اسرائیلی فوجی آپریشن جاری رہا تو غزہ کا آخری بچا ہوا شہر جو تباہ نہیں ہوا ہے، تباہ ہو جائے گا۔اسرائیلی جارحیت سے "ان خاندانوں کو ہونے والے نقصانات ناقابل برداشت ہیں، غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے،” اور فوری جنگ بندی نہیں ہوئی تونقصان ناقابل تلافی ہوجائے گا۔