(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )چار روز میں مزاحمتیتحریک ’’ اسلامی جہاد‘‘ نے صہیونی ریسات پر 866 راکٹ داغے جن میں سے 260 کو ایئر ڈیفنس سسٹم ’’ آئرن ڈوم‘‘ نے ناکارہ بنا دیا جبکہ 606 میزائل اسرائیل میں گرے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق آج دوپہر تین بجے کے بعد سے صہیونی فوج کی جانب سے غزہ پر کوئی نیا حملہ نہیں کیا گیا ہےغزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری فی الحال تھم گئی ہے تاہم فضا میں اسرائیلی فوج کے جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے کسی بھی وقت صہیونی جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔
خدشات پر مبنی قائم اس امن سے قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
آج جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ متعدد مقامات پر اسرائیلی گولے گرے اور تحریک اسلامی جہاد کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اب گنجان آباد سیکٹر میں ایک محتاط سکون دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے رات کے وقت فلسطینی سیکٹر میں "اسلامی جہاد‘‘ سے تعلق رکھنے والی فوجی تنصیبات پر بمباری جاری رکھی۔
غاصب فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ 9 مئی سے اب تک ’’ اسلامی جہاد‘‘ نے اسرائیل پر 866 راکٹ فائرکیے ہیں جن میں سے 260 کو ایئر ڈیفنس سسٹم ’’ آئرن ڈوم‘‘ نے ناکارہ بنا دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 250 سے زائد مقامات پر بمباری کی۔