(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے بیان کے مطابق غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 693 ہو گئی جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نےاپنے بیان میں ایک اور صیہونی فوجی کے جہنم واصل ہونے کی تصدیق کی ہے ،غاصب فوج کے ترجمان نے گذشتہ رات جاری بیان میں اعلان کیا کہ جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران 46 ویں بٹالین کا 19سالہ سارجنٹ”عوری اشکنازی نحمیاہ” اس وقت ہلاک ہوگیا جب مزاحمت کاروں نے ایک مرکاوہ ٹینک کو ٹی بی جی گولوں سے نشانہ بنایا۔
صیہونی فوج کے بیان کے مطابق غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 693 ہو گئی جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست کے آزاد ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اب تک 10 ہزار کے قریب صیہونی فوجی مارے جاچکے ہیں تاہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے غاصب فوج کے نقصان کے حوالے سے سخت سنسر شپ نافذ ہے جس کے باعث نقصان کی درست تفصیلات جاری کرنےپر پابندی ہے۔