(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج نے شہر کے مشرقی قصبے کے داخلی اور خارجہ راستوں کو مکمل طورپر بند کردیا ہے اور کسی فلسطینی شہری کو ان راستوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مشرق میں واقع برقع گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں کو آج مسلسل دوسرے روز بھی پوری طر ح سے بند کر رکھا ہے۔
اسرائیلی قبضے کے اس حالیہ اضافے سے مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے اور انہیں اپنے روزمرہ کے سفر اور ضروری خدمات تک رسائی میں اہم مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بندش مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کو درپیش جاری چیلنجوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ صیہونی فوج کے قبضے کو مضبوط کرنے کےلئے ہے۔