(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی نیوی کی گن بوٹس نے ماہی گیروں پر اس وقت اچانک فائرنگ کردی جب وہ اسرائیل کی ہی مقررکردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔
غزہ فشرمین فورم کے چیئرمین شادی العاصم نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلیو فوج نے تیسری مرتبہ فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ: صہیونی بحریہ کا فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ، 4 کشتیاں تباہ
انھوں نے بتایا کہ ماہی گیر اسرائیل کی جانب سے مقر رکردہ سمندری حدود میں شکار میں مصروف تھے اس دوران اچانک صہیونی ریاست کی نیوی نے گن بوٹس سے غزہ کے ماہی گیروں کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں ایک 26 سالہ ماہی گیر زخمی اور دو کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے ، فائرنگ کے بعد ماہی گیر واپس آنے پر مجبور ہوگئے ۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے 1994 کے اوسلو معاہدے کے مطابق فلسطینی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں 20 ناٹیکل مائل تک شکار کی اجازت تھی جس کے بعد اسرائیل نےجبری طورپر حدود میں کمی کرتے ہوئے 10 ناٹیکل مائل کی اور اب صرف 5 ناٹیکل مائل پر بھی یہ غزہ کے ماہی گیروں کو نشانہ بناتے ہیں ۔a