(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نفتالی بیننٹ نے کہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کئی عربوں کو قتل کیا ہے جس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے 49سالہ متوقع وزیراعظم نفتالی بیننٹ موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی زیادہ نسل پرست اور اسلام مخالفت رکھنے والے سمجھے جاتے ہیں ۔
صیہونی ریاست اسرائیل کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت "یامینہ” کے سربراہ عربوں کیلئے اپنے نسل پرستانہ خیالات کیلئے پہچانے جاتے ہیں اور بارہا اس کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں، فلسطین کے دو ریاستی حل کے شدید مخالف بھی ہیں اور وہ اور ان کی جماعت بھی تمام فلسطینیوں کو دشمن تصور کرتی ہے، حالیہ ہی ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کئی عربوں کو قتل کیا ہے جس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
نفتالی غزہ پر بھرپور طاقت سے حملہ آور ہونے کے حق میں ہیں اور اگر یہ اسرئیل کے نئے وزیر اعظم کے طورپر اپنا عہدہ سنبھالتے ہیں تو صورتحال کے گھمبیر ہونے کی پوری توقع ہے کیونکہ ایک جانب لبنان کی حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب مشترکہ طورپر غزہ کی مزاحمتی تحریک حماس کی بھرپور مدد کررہی ہیں وہیں اسرائیل اگر طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے تو خطے میں صورتحال سنگین ہوجائے گی ۔