(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )نابلس کا یہ محاصرہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی ثابت قدمی اور بہادری کے سامنےغاصب صہیونی ریاست کے حفاظتی نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتا۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے محاصرے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صہیونی مظالم فلسطینیوں کی مزاحمت اور استقامت کے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو نگے۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی کمانڈر تامر کیلانی اسرائیل کے لئے ایک خوف کی علامت بن چکا تھا
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس کا محاصرہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی ثابت قدمی اور بہادری کے سامنے قابض کے حفاظتی نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے انھوں نے فلسطینی عوام سے نابلس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے اور جامع مزاحمت کو تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صہیونی دشمن کی دراندازی کو روکنے اور القدس اور الاقصیٰ کے دفاع کی ضرورت پر زور دیا۔
حماس نے القدس اور الاقصیٰ کا دفاع کرنے والے المرابطین کے استقامت کی تعریف کی اور پوری طاقت اور بہادری کے ساتھ ان کا دفاع کرتے ہوئے قابض ریاست کی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کو سراہا۔