(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے لبنان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے ردعمل میں اردنی فوج نے اسرائیل کے ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا۔
لبنان کے سرکاری ٹی وی المنار ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ایک فوجی ڈرون نے گذشتہ روز لبنانی فضائی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جبکہ دوسری جانب زمینی فوج نے حولا قصبے کی سرحدوں پر واقع العباد سائٹ کے شمال میں تکنیکی باڑ کو عبور کیا۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے صہیونی ریاست کے فوجی ڈرون کو نشانہ بنایاجس کے بعد ڈرون واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست کی فوج کے سربراہ ایویو کوچاوی نے لبنانی فوج کے بے باکانہ اقدام پر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیل” لبنان کو 50 سال پیچھے لوٹانے کے لیے تیار ہے۔اگر وہ لبنانی حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں داخل ہوتا ہے تو لبنان پچاس سال پیچھے چلا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلح تنظیم کو نشانہ بنانے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ اسرائیل نے لبنان پرحملہ کیا تو لبنان کے تمام انفراسٹرکچر کو تباہ کرےگا۔