(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترکی اور اسرائیل کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر حساسیت کا احترام کرتے ہوئے تعلقات کو برقرار رکھا جائے اور انہیں پائیدار بنیادوں پر فروغ دیا جائے”۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترک صدر نے آج غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے نئے متوقع وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔
"صدر اردگان نے کہا کہ یہ ترکی اور اسرائیل کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر حساسیت کا احترام کرتے ہوئے تعلقات کو برقرار رکھا جائے اور انہیں پائیدار بنیادوں پر فروغ دیا جائے”۔
دونوں ممالک کے سربراہان نے تعلقات میں ایک "نئے دور” کو لانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، جس میں گزشتہ سال کے دوران مسلسل بہتری دیکھی گئی ہےاردگان کے دفتر نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے اشارہ کیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان ترکی کی ثالثی کی کوششیں "دنیا کے لیے اہم ہیں۔”