(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کی کھودی گئی ایک سرنگ کو تباہ کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے آج صبح اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مزاحمت کاروں کی کھودی گئی سرنگ کو تباہ کرنے کے دعویٰ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی القسام کی تیار کردہ سرنگ تلاش کرکے تباہ کرنے کا صہیونی ریاست کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے ہے یہ دعویٰ نہتے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کا بھونڈا اور احمقانہ حربہ ہے جس کا مقصد مزاحمت کاروں کے خلاف اسرائیل کی جعلی کامیابیوں اور فتوحات دیکھا کر سنگین صہیونی ریاست کے شہریوں سے ہمددری بٹورنا اور اپنی ناکامیاں چھپانا ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
القسام بریگیڈ سمیت غزہ میں دشمن کے خلاف مزاحمتی قوتیں یکجا
واضح رہے کہ آج صبح غاص صہیونی فوج کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں حالیہ ہفتوں میں شمالی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز کی ایک سرنگ کو تباہ کردیا گیا ہے ۔