(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مفتی اعظم نے کہا کہ فلسطینی اسیران کا فرار اللہ کی نصرت کا نتیجہ ہے۔ اللہ کی فتح اور نصرت قریب ہے اور ہم سب اس کی نصرت کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزسلطلنت عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں جنین شہر سے تعلق رکھنے والے اسرائیل کی جیل سے فرار 6 فلسطینیوں و خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ان فلسطینی قیدیوں کی تحسین کرنی چاہیے جنہوں نے خوفناک اسرائیلی عقوبت خانے سے فرار کی کامیاب کوشش کرکے اسرائیل کویہ پیغام دیا کہ اسیران اپنی رہائی کےلیے کچھ بھی کرسکتےہیں۔
مفتی اعظم نے کہا کہ فلسطینی اسیران کا فرار اللہ کی نصرت کا نتیجہ ہے۔ اللہ کی فتح اور نصرت قریب ہے اور ہم سب اس کی نصرت کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے چھ ستمبر مقبوضہ فلسطینی شہرجنین رہائشی چھ فلسطینیوں نے اسرائیل کی جلبوہ جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار کی کامیاب کوشش کی جنہیں تاحال اسرائیلی فوج تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔