(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رہائی پانے والےفلسطینی کو 2004 میں صہیونی تفتیشی مرکز میں ایک ماہ تک شدید اذیتیں دی گئیں ،انہیں عزالدین القسام بریگیڈ سے وابستگی اورصہیونی فوج کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کےالزام میں سخت تحقیقات کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ قابض صہیونی جیل سے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے ابو دیس کے رہائشی45 سالہ فلسطینی قیدی محمود ابو جاموس کو 17 سال قید کے بعد رہا کردیا گیا ۔
قیدی ابو جاموس کو 14 جولائی 2004 کو اسرائیلی اسپیشل فورس نے ابو دیس قصبے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد گرفتار کیا تھاجس بعدانہیں صہیونی تفتیشی مرکز میں ایک ماہ تک شدید اذیتیں دی گئیں اورانہیں عزالدین القسام بریگیڈ سے وابستگی اورصہیونی فوج کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کےالزام میں سخت تحقیقات کا نشانہ بنایا گیا۔
صہیونی زندانوں کی طویل قید سے رہائی کی خوشی میں منتظر قیدی ابو جاموس کے اہل خانہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب نے الخلیل کے جنوب میں الظاہریہ کراسنگ پر ان کا استقبال کیا اوررہائی کی خوشیاں منائیں۔