• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیل میں فلسطینی کی بھوک ہڑتال 158 ویں دن میں داخل

اسرائیلی عقوبت خانوں میں الخلیل شہر کے رہائشی خلیل عوادہ مسلسل 5 ماہ سے صرف پانی پر گزارہ کر رہے ہیں

جمعرات 18-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیل میں فلسطینی کی بھوک ہڑتال 158 ویں دن میں داخل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمیشن برائے اسیران نے عالمی برادری کی توجہ صہیونی غیرقانونی جیلوں میں قید اسیران کی جانب مبذول کرائی ہے اور خلیل عوادہ کی صہیونی جیل سے فوری رہائی کیلیے اسرائیل پر دباؤ کا مطالبہ کیا ہے۔

قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جیلوں میں قید شہریوں کے امور سے متعلق کمیشن برائے اسیران کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صہیونی جیل میں غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار کیے گئے فلسطینی قیدی خلیل عوادہ نے سخت بیماری کے باوجود 158 ویں روز بھی اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی کمیشن برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانوں میں الخلیل شہر کے رہائشی خلیل عوادہ مسلسل 5 ماہ سے صرف پانی پر گزارہ کر رہے ہیں جس کے باعث خوراک کی کمی نے ان کے جسم پر شدید مضر اثرات ڈالے ہیں اور وہ بات چیت اور چلنے پھرنے سے بھی محتاج ہو کررہ گئے ہیں اور ان کا وذن تیزی سے کم ہو رہا ہے جس سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

فلسطینی اسیر کی اس تشویش ناک صورت حال کے نتیجے میں کمیشن برائے اسیران نے عالمی برادری کی توجہ صہیونی غیرقانونی جیلوں میں قید اسیران کی جانب مبذول کرائی ہے اور خلیل عوادہ کی صہیونی جیل سے فوری رہائی کیلیے اسرائیل پر دباؤ کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلی عقوبت خانہخلیل عوادہصہیونی ریاتمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.