(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قبرص میں ناکام حملے کی کوشش کے تین مشتبہ افراد جو کہ اس ہفتے کے اوائل میں سامنے آئے تھے پر شبہ ہے کہ وہ قبرص سے فرار ہو گئے ہیں تاہم چینل کی جانب سے اس معلومات کے ذرائع کا ذکر نہیں کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کےنشریاتی ادارے چینل 12 کے مطابق اسرائیل نے دنیا بھر کے اسرائیلی سفارت کاروں کو ایران کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کےخودساختہ خطرات کے الزامات کے بعد ہائی الرٹ پر رہنے کے لیے کہا ہے۔
نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ ہائی الرٹ اس وقت جاری کیا گیا ہے کہ جب ایک آذربائیجانی شہری کی قبرص شہر میں ایک سےزیادہ اسرائیلی تاجروں کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتاری سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال مارچ میں قومی سلامتی کونسل نے اسرائیلیوں کو ایرانی حکومت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے امکان سے خبردار کیا تھا جس کے بعد
واضح رہے کہ قبرص میں ناکام حملے کی کوشش کے تین مشتبہ افراد جو کہ اس ہفتے کے اوائل میں سامنے آئے تھے پر شبہ ہے کہ وہ قبرص سے فرار ہو گئے ہیں تاہم چینل کی جانب سے اس معلومات کے ذرائع کا ذکر نہیں کیاگیا ہے۔