(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مغربی کنارے میں غاصب فوج کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والا عبدالجواد صالح اور خیری شاہین شہید ہو گئےجبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قصبے پر نماز جمعہ کے بعد حملہ کیا جس کےجواب میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی ،غاصب فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل فائر کئےجس کےنیتجےمیں نوجوان عبدالجواد صالح سینےمیں گولیاں لگنے سے شہید جبکہ دوسرا خیری شاہین شدید زخمی ہوا جو اسپتال پہنچنے سے پہلے شہید ہوگیا ۔
شہید ہونے والا نوجوان عبدالجواد صالح کا تعلق ارورہ قصبہ سے تھا جبکہ خیری شاہین کا تعلق قصبے "الراس” سے بتایا جارہا ہے ۔
فلسطینی نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی سپیشل فورس نے نابلس کے پرانے شہر کے قصبے پر بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے ساتھ شہر پر دھاوا بولا، شہریوں کو گھروں سے نکال کر گھروں میں روایتی لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔