(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکڑوں صیہونی فوجیوں کو ان کے ذاتی واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے انجام یا تو موت ہے یا پھر تکلیف دہ قید۔
صیہونی ریاست کے عبرانی چینل 20 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں قابض فوجیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے آئندہ فلسطینیوں کے ساتھ مظالم کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو آئندہ جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے تیار کردہ راکٹ قابض فوجیوں تک پہنچیں گے۔ پیغامات میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر سپاہی اپنے بارے میں فکر نہیں کرتا ہے تو کون اس کی فکر کرے گا۔پیغامات میں کہا گیا ہے کہ فوج اپنے فوجیوں کو چھوڑ دیتی ہے ، اور اسی وجہ سے سپاہی کی قسمت قبر سپاہی یا گرفتاریاں ہوتی ہیں اور ان کا انجام "ہدار گولڈن” اور "شاول ہارون” کی طرح ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ پیغامات مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں موجود حماس کی جانب سے بھیجے گئے ہیں ۔