(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی کی زندگی کے قیمتی 20 برس جیل کی سلاخوں کےپیچھے برباد ہونے کے بعد صہیونی فوجی عدالت نے قیدی کو بے گناہ مانتے ہوئے رہائی کا فیصلہ سنادیا۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں رام اللہ کے قریبی قصبے دیرابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی محمد ظہران کو 20 برس قبل مزاحمتی تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزا م کی پاداش میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم فلسطینی کی زندگی کے قیمتی 20 برس صہیونی جیل کی سلاخوں کےپیچھے برباد ہونے کے بعد صہیونی فوجی عدالت نے قیدی کو بے گناہ مانتے ہوئے رہائی کا فیصلہ سنادیا۔
واضح رہے کہ دوران حراست فلسطینی کو ان بیس برسوں میں قابض جیل انتظامیہ نے متعدد مرتبہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اورقید تنہائی کی سزائیں دیں جس کے باعث محمد ظہران حساس ذہنی مسائل کا سامنا رہا ہے۔