(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے اب تک ہزاروں مکانات مسماری کی نظرکر دیے ہیں اور ان میں رہنے والے بے گھر فلسطینی یا تو اپنے رشتہ داروں کے پاس گزر بسر کر رہے ہیں یا پھر پناہ گزین کیمپوں میں تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے الخلیل کے علاقے یطا میں مشرقی قصبہ الکرمل میں ایک فلسطینی کے مکان کوبغیر کسی نوٹس کے ناجائز تجاوز قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بلدیہ کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے کسی بھی فلسطینی کے گھر کو اس کے قانونی اجازت نامے اور کاغذات کو نا منظور کر تے ہوئے تعمیرات کو منہدم کر نے کے اختیارات حاصل ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے اب تک ہزاروں مکان مسماری کی نظرکر دیے ہیں اور ان میں رہنے والے بے گھر فلسطینی یا تو اپنے رشتہ داروں کے پاس گزر بسر کر رہے ہیں یا پھر پناہ گزین کیمپوں میں تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں۔