(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوان طویل عرصے بعد ترکی سے فلسطین آیا تھا ،جس نے دوبارہ ترکی لوٹ جانا تھا تاہم اسرائیلی فوج نے موقع نادیا۔
گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی اسپیشل سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنین میں قباطیہ قصبے میں دھاوا بولا جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فورسز پر پتھراو کیا اور پیٹرول بموں سے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
صیہونی فورسز نے طاقت کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے احتجاج کرنےوالے نوجوانوں کو منتشر کیا اور فائرنگ کی، صہیونی فوج کی فائرنگ سے قباطیہ قصبے سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ حبيب محمد كميل سرپر گولی لگنے سے شہید ہوگیا جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ حبيب محمد كميل گذشتہ کئی سالوں سے ترکی میں مقید تھا اور وہ وہیں اپنا کاروبار کرتا تھا ، شہید اپنی فیملی سے ملنے فلسطین آیا تھا۔