(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں حماس کی بڑھتی ہوئی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کےلئے صہیونی فورسز نے غزہ کی سرحد پر فوجی مشقیں شروع کی ہیں جس میں مختلف فورسز شامل ہیں۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق غیر قانونی صہیونی ریات اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سمیت غزہ میں بھی محصور شہر غزہ میں سخت ترین مزاحمت کاسامنا ہے جس کے مقابلے کے لئے صہیونی فورسز نے “ پیس پراسپیرٹی“ کے نام سے فوجی مشقیں شروع کی ہیں جس میں صہیونی ریاست کی بحری ، بری ، اور فضائی فوج کے مختلف یونٹس شرکت کررہےت ہیں ۔
قابض فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں کسی خاص وجوہات کی بنیادپر نہیں کی جاری ہیں یہ آرمی کی معمول کی پریکٹس ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز مقبوضہ بیت المقدس ، مغربی کنارے سمیت غزہ سے بڑھتی ہوئی مزاحمتی کارروائیوں سے سخت تشویش کا شکار ہے ۔