(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے علی الصبح ایک مکان پر چھاپہ ماراتاہم کوئی قابل اعتراض برآمد پر خفت مٹانے کےلئے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے علی الصبح شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں میں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی اور پناہ گزین کیمپ سے متصل القدس اسٹریٹ پر قائم بلطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کیمپ کے وسط میں الجماسین محلے میں مشطہ خاندان کے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے
جنین: صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک اورفلسطینی شہید
قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر اس گھر میں مزاحمتی تحریکوں سے تعلق رکھنےو الے جنگجو موجود ہیں تاہم ایک گھنٹے تک تلاشی کے بعد ناکام ہونے کی صورت میں اسرائیلی فوج نے اپنی خفت مٹاتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس کے عملے نے قابض فوج کے کیمپ پر دھاوا بولنے کے بعد بلاطہ کیمپ سے 3 زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد اسپتال منتقل کیا۔ تینوں زخمیوں کو رفیدیا اسپتال لے جایا گیا۔
سوشل میڈیا پر واقع کی وائرل ہونے والی ویڈیو کلپس میں قابض فورسز کو فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھایا گیا۔