(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی جانب سے اس جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم 8 طلباء زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع ایک سکینڈری اسکول جس کا نام توق بتایا جاتا ہےقابض صہیونی فوج دھاوا بول کر بچوں کو ہراساں کیا اور اسکول کے اساتذہ سمیت بچوں کو تشدد کانشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے بچوں پر تشدد کے خلاف اساتذہ کی مزاحمت کے نتیجے میں صہیونی فوجی اہلکاروں نے اسکول کے طلباء کو براہ راست ربر کی دھاتی گولیوں کا نشانہ بنایا۔
قابض فوج کی جانب سے اس جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم 8 طلباء زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ دنوں میں فلسطینی طلباء کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں میں اضافہ ہوا ہےجس کے باعث رواں ہفتے صہیونی فوج کے بچوں پر حملوں کے کم از کم تین واقعات رپورٹ ہوئےہیں۔