• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف او آئی سی کی روایتی کارروائی، صرف قرارداد منظور

پیر 17-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف او آئی سی کی روایتی کارروائی، صرف قرارداد منظور
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اجلاس میں روایتی کارروائی کا مظاہرہ کیا گیا نہ اقتصادی بائیکاٹ کی بات، نہ کسی اور ایکشن کا مطالبہ کیا بلکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو ایک روایتی قرار داد منظور کرکے نمٹادیا۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب کی درخواست پر فلسطینیوں کی صورتحال پر 57 اسلامی ملکوں کی نمائندہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ فلسطینیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں روایتی کارروائی کا مظاہرہ کیا گیا نہ اقتصادی بائیکاٹ کی بات، نہ کسی اور ایکشن کا مطالبہ کیا بلکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو ایک روایتی قرار داد منظور کرکے نمٹادیا۔

اجلاس میں فلسطین کے حق میں اوراسرائیل مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میںکہا گیا ہے کہ القدس شریف اور مسجد اقصیٰ پر حملےمسلم امہ کےلئے ریڈ لائن عبور کی ہے، قرارداد میں اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے۔

قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ حالات کو مزید بگاڑنے سے باز رہے اور مطالبہ کرتے ہیںکہ اسرائیل تمام تر خلاف ورزیاں فوری بند کرے، فلسطینی مقدس مقامات اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی فوری بند کرے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی مقدس مقامات کی تاریخی اورقانونی حیثیت کی خلاف ورزی نہ کرے، قرار داد کے متن کے مطابق القدس کی ہاشمی خاندان کے ذریعے نگرانی کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں اور اسرائیل کی نوآبادیاتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حالات کی خرابی کا ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جبکہ سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کرائے۔

Tags: اجلاسالقدساو آئی سیصہیونی ریاست اسرائیلمسجد اقصیٰمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.