• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فوجی عدالت کا فلسطینی اسیر علی دندیس کے خلاف سخت فیصلہ

قابض اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی اسیر علی دندیس کو تین بار عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی۔

ہفتہ 07-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیلی فوجی عدالت کا فلسطینی اسیر علی دندیس کے خلاف سخت فیصلہ
0
SHARES
1
VIEWS

مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی نام نہاد فوجی عدالت نے بیت لحم شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر علی عبد الحمید دندیس کے خلاف تین مرتبہ عمر قید کے ساتھ ساتھ 52 لاکھ 20 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یہ فیصلہ اس کے بعد سامنے آیا جب قابض اسرائیلی خصوصی فورسز نے 27 دسمبر 2024 کو ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران دندیس کو بیت لحم میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے اندر سے اغوا کیا، جہاں وہ گذشتہ 17 برس سے قید تھے۔

قابض اسرائیلی حکام نے دندیس پر 28 دسمبر 2007 کو ہونے والی ایک فائرنگ کارروائی میں شرکت کا الزام عائد کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جب ایک مزاحمتی سیل نے الخلیل شہر کے مغرب میں واقع “تیلم” نامی بستی کے قریب تین فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

اس وقت مزاحمتی سیل کا تعاقب کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فورسز کا بیت کاہل بلدہ کے داخلی راستے کے قریب آمنا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں مقاوم باسم النتشہ شہید ہوگئے، جب کہ علی دندیس اور عمر طہ زخمی ہوئے۔ بعد ازاں دونوں کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی ایجنسیوں نے گرفتار کرلیا تھا۔

فلسطینی اتھارٹی کی عدالت نے دندیس اور طہ پر دو الزامات عائد کیے تھے جن میں “فلسطینی عوام کے اعلیٰ مفاد کو نقصان پہنچانا” اور “دانستہ قتل” شامل تھے، جس کے بعد انہیں 15 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Tags: AliDandisHeavyFinesHumanRightsViolationsIOFIsraeliMilitaryCourtIsraeliOccupationLifeSentencePalestinianPrisonerPalestinianRightswestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.