(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ الخلیل شہر کے قریب تعینات صیہونی فوج کے ایک اہلکار کو تیز رفتار گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی گئی، واقعے کی تفصیلات تاحال جانچ کے مرحلے میں ہیں۔
صیہونی فوج کے ریڈیو کے مطابق اس کارروائی میں ایک اسرائیلی خاتون اہلکار زخمی ہوئی ہے، جب کہ گاڑی کا ڈرائیور کارروائی مکمل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
اس حوالے سے صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے ابتدائی معلومات کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی الخلیل کے قریب واقع الظاہرية قصبے کے نزدیک پیش آنے والے اس واقعے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے تاہم اس واقع کی مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔