• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: سیزفائر کے باوجود اسرائیلی حملے، 360 شہید 922 زخمی

سیز فائر کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے نہ رکے، شہادتیں 360 تک جا پہنچیں

جمعرات 04-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ: سیزفائر کے باوجود اسرائیلی حملے، 360 شہید 922 زخمی
0
SHARES
7
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی مختلف جگہوں سے 5 فلسطینی شہید اور 13 زخمیوں کو غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں 4 شہید نئے واقعات سے تعلق رکھتے ہیں۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ اب بھی متعدد شہدا ملبے تلے دبی ہوئی لاشوں کی صورت میں پڑے ہیں اور کئی شہری سڑکوں پر زخمی یا شہید ہوچکے ہیں لیکن ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں شدید رکاوٹوں اور حملوں کے باعث تاحال وہاں تک رسائی حاصل نہیں کر پارہیں۔

وزارت کے مطابق 10 اکتوبر سنہ 2025 کو سیز فائر نافذ ہونے کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 360 اور زخمیوں کی تعداد 922 ہو چکی ہے، جبکہ اب تک ملبے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 617 بتائی گئی ہے۔

قابض اسرائیل کے جاری حملوں کی مجموعی تعداد کے حوالے سے وزارتِ صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر سنہ 2023 ءسے اب تک شہداء کی تعداد 70117 اور زخمیوں کی تعداد 170999 تک پہنچ چکی ہے، جن میں بڑی اکثریت خواتین، بچے اور عام شہریوں کی ہے۔

غزہ کے تباہ شدہ محلّات، اجڑی ہوئی آبادیوں اور ملبے کے ڈھیر اس حقیقت کی گواہی دیتے ہیں کہ محاصرہ اور بمباری کے اس طویل سلسلے نے فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی کو شدید ترین انسانی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.