(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا کہ ھشام کی حالت مسلسل کچھ نا کھانے اور صہیونی جیل کی سختیاں جھیلنے کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہی ہے تاہم وہ آخر دم تک صہیونی زندان سے رہائی کے منتظر ہیں اور سوائے رہائی کے کسی اور شرط پر بھوک ہڑتال نہ ختم کر نے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں الخلیل سےتعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی ھشام ابو ھواش کی جاری احتجاجی بھوک ہڑتال117 ویں روز میں داخل ہوگئی، ابوھواش صہیونی عقوبت خانے میں عرصہ دراز سے بغیر کسی الزام اور مقدمے کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں اور اسرائیلی عقوبت خانے سے رہائی کیلیےکھانے سے انکارکر کے احتجاجی بھوک ہڑتال پرگذشتہ 4 ماہ سے قائم ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ ھشام کی حالت مسلسل کچھ نا کھانے اور صہیونی جیل کی سختیاں جھیلنے کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہی ہے تاہم وہ آخر دم تک صہیونی زندان سے رہائی کے منتظر ہیں اور سوائے رہائی کے کسی اور شرط پر بھوک ہڑتال نہ ختم کر نے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
ان کے جسم کے اہم حصوں نے کام کر نا چھوڑ دیا ہے اور وہ بغیر سہارے کے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے جبکہ کھانے کی ضرورت پوری نہ ہونےئ کے باعث ان کے جسم کو مزید کئی مسائل کا سامنا ہےجس کے باعث اسیر کی زندگی انتہائی خطرات سے دوچار ہے۔