(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی صہیونی جیل انتظامیہ جبری طور پر فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال کو ختم کرانا چاہتی ہے تاکہ عالمی برادری کی نظریں فلسطینی اسیروں سے ہٹائی جا سکیں اور فلسطینی قیدی کو رہانہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار ی کے بعد مدتوں قید رکھنے کی اسرائیلی عقوبت خانے سے رہائی کیلیے فلسطینی قیدی کی جاری احتجاجی بھوک ہڑتال 114 ویں روز میں داخل ہوگئی۔
ھشام ابو ھواش اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پرتاحال قائم ہیں اور وہ رہائی کے منتظر ہیں جبکہ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کی حالت انتہائی خطرے میں ہے، ان کے جسم کے اہم حصوں نے کام کر ناچھوڑ دیا ہےاور وہ بغیر وہیل چیئر کے خود کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لے جاسکتے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی صہیونی جیل انتظامیہ جبری طور پر فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال کو ختم کرانا چاہتی ہے تاکہ عالمی برادری کی نظریں فلسطینی اسیروں سے ہٹائی جا سکیں اور فلسطینی قیدی کو رہا نہ کیا جائے۔