(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فل روزن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرح سعودی عرب بھی فلسطینیوں کے ساتھ امن کی شرط نہ رکھتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امریکہ میں اسرائیل کی حمایت میں سرگرم صہیونی لابی کے وفد نے سعودی عرب کے دورے پر حکومتی شاہی خاندان کے وزراء سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب پہنچنے والے اس صہیونی وفد کے ارکان میں شامل سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکی پارٹی کےسربراہ یہودی تاجر فل روزن نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اپنے لوگوں کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے تیار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مُجھے حیرت نہیں ہوگی کہ اگر چند مہینوں یا سالوں میں ہم سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات کو معمول پر آتے دیکھتے ہیں اورمتحدہ عرب امارات کی طرح سعودی عرب بھی فلسطینیوں کے ساتھ امن کی شرط نہ رکھتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہا ہے۔