• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

انروا ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حماس

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ادارے پر دھاوا بول دیا۔

بدھ 21-01-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
انروا ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حماس
0
SHARES
21
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد اور روزگار فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے مرکزی دفتر کے اندر متعدد تنصیبات کو مسمار کرنے اور بلڈوز کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور عالمی اقدار کی صریح اور کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کارروائی کا نفاذ قابض اسرائیل کے نام نہاد وزیر برائے قومی سکیورٹی ایتمار بن گویر کی براہ راست نگرانی میں کیا گیا جو غیر معمولی سرکاری غرور اور اقوام متحدہ ،اس کے اداروں اور عالمی برادری کے لیے دانستہ تحقیر کا مظہر ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ انروا کو نشانہ بنانا قابض اسرائیل کی اس منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد اس ادارے کے کردار کو کمزور کرنا اور اسے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے پر ایک عالمی گواہ کی حیثیت سے مٹانا ہے۔

حماس نے عالمی سطح پر اس مجرمانہ طرز عمل کی بھرپور مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری اقدام کی اپیل کی تاکہ قابض اسرائیل کو انروا اس کے دفاتر اور تنصیبات کو نشانہ بنانے سے روکا جا سکے اور ادارے کو اقوام متحدہ کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کا موقع ملے نیز اس کے لیے قانونی اور سیاسی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

حماس نے اس امر پر زور دیا کہ انروا فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک بنیادی ستون ہے جن میں سرفہرست حق واپسی ہے اور اس کے کردار کو نقصان پہنچانا یا اسے بے معنی بنانا نہایت خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

حماس نے عالمی قانونی اور انسانی حقوق کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے رہنماؤں کا پیچھا کریں اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم پر انہیں بین الاقوامی عدالتوں میں کٹہرے میں لائیں جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اداروں پر حملے بھی شامل ہیں۔

اسی تناظر میں نام نہاد اسرائیلی لینڈ اتھارٹی اور قابض اسرائیل کی پولیس نے انروا کے اس کمپلیکس پر قبضہ کر لیا اور اعلان کیا کہ اب یہ ریاستی انتظام میں آئے گا اس کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور اسے ایسے انداز میں استعمال کیا جائے گا جسے وہ عوامی مفاد قرار دیتے ہیں۔

یہ مسماری کی کارروائیاں براہ راست قابض اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سکیورٹی ایتمار بن گویر کی نگرانی میں انجام دی گئیں۔

گذشتہ 14 تاریخ کو انروا نے خبردار کیا تھا کہ مقبوضہ القدس میں اس کی دہائیوں پر محیط موجودگی کے خاتمے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ قابض اسرائیل کی جانب سے ایسے شرمناک اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایجنسی نے اس وقت زور دے کر کہا تھا کہ قابض اسرائیل کی یہ کارروائیاں اس مسلسل مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد انروا کو مقبوضہ مشرقی القدس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دی گئی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنا ہے جبکہ یہ علاقہ قابض اسرائیل کی خود ساختہ خودمختاری میں شامل نہیں۔

Tags: #WarCrimesAlQudsHamasHumanRightsisraeljerusalemMiddleEastpalestinePalestineNewsUNRWA
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.