مغربی کنارے(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیلی افواج نے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کے دوران خواتین سمیت گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
روزنامہ القدس کوموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغر بی کنارے کے مختلف علاقوں العيسوية اور جبل ازیتوں کے علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی اورفلسطینی اسیران کے حوالے سے کام کرنے والے فلسطینی اداراے کی خاتون سمیت 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والوں میں فادی عبدالله محمود، وائل محمود محمود، منضور محمود، مالك درويش، محمود ابو ريالة، محمود علی ماهر، حسين ابو رميلة اور ياسر درويش شامل ہیں جبکہ دیگر دو افراد شفیق عبید اور موفید اویس کو تحقیقات کیلئے طلب کرلیا